پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساوی اجرت کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مساوی اجرت کا عالمی دن جمعہ 18 ستمبر کو منایا گیا۔ اس دن کا مقصد مساوی یا یکساں قدر کے کام کے لیے خواتین اور مردوں کو یکساں معاوضے کی فراہمی کے اصول کو فروغ دینا اور صنفی اجرت کے فرق کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ مساوی اجرت کا عالمی دن روزگار کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات اور خواتین کے معاشی حقوق کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے یو این ویمن دنیا بھر کی حکومتوں اور اداروں پر زور دے رہے ہیں کہ مساوی اجرت سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ واضح رہے کہ یہ دن ایک جیسے کام کے لیے مساوی اجرت کے حصول کی طویل عرصے سے جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے کے لیے عالمی عزم کو تقویت دیتا ہے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری، غیر سرکاری، نجی اور فلاحی اداروں و تنظیموں کے زیر اہتمام آگاہی تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment