چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 16.13 فیصد اضافہ

اسلام آباد ( پی پی اے) چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 16.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 61.9 ملین ڈالر رہا، جبکہ جولائی 2025 میں برآمدات سے 53.3 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلے میں جولائی 2026 کے دوران چمڑے سے تیار شدہ مصنوعات کی قومی برآمدات میں 8.6 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو 16 فیصد سے زائد بنتا ہے

Comments (0)
Add Comment