کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 7.75 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔ (پی پی اے) کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 7.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کوہاٹ سیمنٹ کا منافع کم ہو کر 10.7 ارب روپے رہا، جبکہ 30 جون 2025ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی نے 11.6 ارب روپے منافع حاصل کیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کے منافع میں 0.9 ارب روپے یعنی 7.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

Comments (0)
Add Comment