ہزارہ پولیس کی سیاحوں کے تحفظ اور مہمان نوازی کے لیے مثالی خدمات

ہزارہ (پی پی اے) آر پی او ہزارہ ڈویژن ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کی زیر نگرانی ہزارہ پولیس ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے، جبکہ سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ بہترین سفری سہولیات اور مہمان نوازی کا بھی عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آر پی او ہزارہ ڈویژن کے سخت احکامات کی روشنی میں ہزارہ ڈویژن میں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ موصولہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی موٹر سائیکل پر ہزارہ کا دورہ کرنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو پولیس کی جانب سے سکیورٹی اسکواڈ اور مکمل تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے مہمان نوازی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے خاتون سیاح کو چائے، پینے کا پانی اور سنیکس بھی پیش کیے۔ غیر ملکی خاتون سیاح نے ویڈیو پیغام میں پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ان کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا انتہائی اچھے طریقے سے خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے ہزارہ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا راستے میں پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے خوش اخلاقی اور دوستانہ تعاون کے اس طرز عمل کو سیاحوں کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ ہزارہ پولیس کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سیاحوں کو محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کی زیر نگرانی ہزارہ پولیس سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مؤثر سکیورٹی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

Comments (0)
Add Comment