آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز

اسلام آبا ( پی پی اے) سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5 جی سروس کا آزمائشی آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں علاقوں کے سات مقامات پر جدید موبائل سروس فعال کر دی گئی ہے۔ ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل نے 5 جی سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ہیڈکوارٹرز میں 5 جی سروس کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے۔ ایس سی او کے مطابق دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس پر 5 جی سروس فعال کی جائے گی، جس کے بعد دونوں علاقوں میں 5 جی سائٹس کی مجموعی تعداد 27 ہو جائے گی۔ آزمائشی آغاز کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 5 جی ٹیکنالوجی سے عوام کو جدید موبائل ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی حاصل ہوگی جبکہ سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایس سی او کے مطابق آزمائشی مرحلے کے دوران صارفین کے تجربے اور ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کی روشنی میں جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے مزید فروغ اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار ہوگی

Comments (0)
Add Comment