اسلام آباد پولیس میں امن و امان اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، پولیس کی تعیناتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، سکیورٹی انتظامات اور پولیس آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا، اے آئی جی آپریشنز حمزہ ہمایوں اور ایس ایس پی سکیورٹی و ایڈمن محمد شہریار خان نے شرکت کی افسران نے آئی جی اسلام آباد کو شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال جرائم کی روک تھام، پولیس گشت اہم مقامات کی سکیورٹی اور شہریوں کو بروقت پولیس خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔m
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لائی جائے انہوں نے فیلڈ پولیسنگ گشت ناکہ بندی اور چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔ جرائم کے رجحانات کا مسلسل جائزہ لیتے ہوئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے انہوں نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور مؤثر پولیس خدمات کی فراہمی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہو آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی فیلڈ فورس کی چوکسی اور مختلف پولیس یونٹس کے درمیان رابطہ و تعاون مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ جرائم کی روک تھام اور مؤثر فیلڈ پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں

Comments (0)
Add Comment