سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی

کراچی ( پی پی اے) محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبے کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Comments (0)
Add Comment