مانسہرہ ( پی پی اے) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے ضلعی نعت و قرأت مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مستحق شرکاء میں انعامی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مثبت سرگرمیوں میں شرکت اور صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایسے اقدامات نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے، ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔