میجر جنرل ظفر اقبال آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان تعینات

کوئٹہ (پی پی اے) میجر جنرل ظفر اقبال کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ساؤتھ) بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل ظفر اقبال کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے ان کی اہم ذمہ داری پر تعیناتی اہلِ بھکر کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔ ضلع بھکر نسبتاً پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود باصلاحیت محنتی اور قابل افراد کی سرزمین کے طور پر معروف ہے میجر جنرل ظفر اقبال کی نئی ذمہ داری میں بلوچستان میں امن و استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے اہم کردار شامل ہے۔ ان کی تعیناتی پر اہلِ بھکر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور ملک و قوم کی خدمت میں کامیاب رہیں.

Comments (0)
Add Comment