اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث سات حملہ آور خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کارروائی میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام بہادر سپوتوں پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا