دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد( پی پی اے) واپڈا نے دریاؤں، بیراجوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد و اخراج 16 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد و اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 23 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔ رپورٹ کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 51 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں آمد ایک لاکھ 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد ایک لاکھ 57 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 9 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد ایک لاکھ 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں آمد 50 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک رہا۔ اسی طرح تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک جبکہ پنجند میں آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا میں پانی کی موجودہ سطح 1536.55 فٹ جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.814 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں پانی کی موجودہ سطح 1218.15 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 5.454 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ ہے

Comments (0)
Add Comment