راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے وائس پریزیڈنٹ راجہ ارشد محمود اور راجہ جہانزیب ارشد کی جانب سے ڈویژنل چیئرمین واپڈا راجہ کامران سلیم اور صدر انجمن تاجران مریڑ حسن ملک شکیل اعوان کی کامیابی کے اعزاز میں پروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا.جس میں دوست احباب اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کوآرڈینیٹر راجہ عبدالباسط مسکین، شعیب باسط مسکین، راجہ یاسر محمود پی ایس ٹو دانیال چوہدری راجہ ادریس لنگڑیال یورپیئن پائنز اسلام آباد، چوہدری فاروق گجر صدر انجمن تاجران ڈوک چراغ دین ملک احمد اعوان، میر افضل، راجہ گلفام، راجہ فیصل سلیم پٹواری، حسن خان جدون، اکبر خان اور ملک رزاق سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دوست احباب نے راجہ کامران سلیم اور ملک شکیل اعوان کو ہار پہنائے اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ منتخب عہدیداران نے پروقار تقریب کے انعقاد پر راجہ ارشد محمود کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے دوران مریڑ حسن کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے راجہ کامران سلیم اور ملک شکیل اعوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور عوامی خدمت کی توفیق دے.