ہری پور ( پی پی اے) ہری پور میں بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق آج تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1534.63 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں آج پانی کی آمد 72 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تربیلہ ڈیم میں بجلی کے 17 پیداواری یونٹ اس وقت کام کر رہے ہیں، جبکہ بجلی کی پیداوار 2394 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تربیلہ ڈیم کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے