حج 2027، سرکاری سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کو میڈیکل فارم اپلوڈ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( پی پی اے) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج 2027 کے کامیاب درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط ادا کرنے سے قبل میڈیکل فارم لازمی اپلوڈ کریں۔ منگل کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی، تاہم عازمین کے لیے ضروری ہے کہ دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل ہی ستمبر میں اپنا میڈیکل فارم حج پورٹل پر اپلوڈ کر دیں۔ ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل فارم وزارت مذہبی امور کے حج پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

Comments (0)
Add Comment