اسلام آباد (پی پی اے) مختلف سیاسی، سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں اسد کمال فیصل جمال، یار محمد محمد ہاشم محمد ندیم ابوبکر خان قاضی ظہور احمد بلاول سلطان قاری محمد اشرف محمد زبیر رفیق محمد ادریس افتخار احمد مولانا عبدالصبور فہیم کیانی ناصر نثار، ولی اللہ اور احتشام اشرف شامل ہیں. اس موقع پر منعقدہ شمولیتی تقریب سے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز حسین ملک امجد علوی امجد اسلام امجد اور راجہ ریاض سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا اور پارٹی کی پالیسیوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہماری سیاست فلاح کی سیاست ہے ہم کریں گے ہوگا کے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے سیاسی میدان میں آئے ہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ہم وعدے نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی راولپنڈی اور اسلام آباد میں بالخصوص بلدیاتی سطح پر اپنے امیدواروں اور کونسلرز کو میدان میں اتارے گی اور انہیں مؤثر و بااختیار بنانے کے لیے پالیسی مرتب کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کے حل اور فلاحی اقدامات کے ذریعے عملی سیاست کو فروغ دینا ہے