راولپنڈی (پی پی اے) تحریکِ استحکامِ پاکستان ٹی آئی پی راولپنڈی ڈویژن نے میٹروپولیٹن راولپنڈی کی نئی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کر دیا۔ معروف کاروباری شخصیت شیخ فاروق کو صدر، ملک افتخار کو نائب صدر ایڈووکیٹ احمر جمیل کو سیکرٹری جنرل جبکہ رابعہ راحیل کو صدر ویمن ونگ نامزد کیا گیا ہے. نئی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان ٹی آئی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عاصم ظہور کی زیرِ صدارت معروف کاروباری شخصیت شیخ فاروق کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طلعت شبیر نے نومنتخب عہدیداران میں تقرری کے نوٹیفکیشنز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر تحریک کے منشور، مثبت سیاسی کردار اور ریاستِ پاکستان کے وقار و قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تعمیری سیاسی و سماجی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں راولپنڈی کی ممتاز کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور نئی ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔