راولپنڈی (پی پی اے) ملک محمد ساجد اعوان کی قیادت میں آل کشمیر فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست آزاد جموں و کشمیر کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اس موقع پر ملک عبدالحسین ملک طارق، ملک ظہور اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں صدر آل کشمیر فورم ملک محمد ساجد اعوان نے کہا کہ پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی پلندری سے ڈاکٹر نجیب نقی کا بطور صدر آزاد کشمیر انتخاب خصوصی اہمیت کا حامل ہے ان کے مطابق ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب علاقائی توازن اور سیاسی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کو سیاسی نظام میں اہمیت اور نمائندگی دی جا رہی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجیح تمام علاقوں کو ساتھ لے کر چلنا اور عوامی نمائندگی کو مزید مؤثر بنانا ہے