ڈی آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایت

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام اور مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے شہری بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جبکہ آئی جی پی شکایت سیل 1715 کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تمام سینئر اور زونل پولیس افسران اپنے دفاتر میں کھلی کچہریاں منعقد کررہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن، زونل ایس پیز سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال جرائم کی روک تھام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں.مؤثر پٹرولنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے پٹرولنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے فیلڈ میں پولیس کی مؤثر موجودگی یقینی بنانے اور شہریوں کو فوری، مؤثر اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور بروقت و مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے تمام سطحوں پر اقدامات جاری ہیں

Comments (0)
Add Comment