اصغر مال روڈ پر صفائی آپریشن کا جائزہ، رانا ساجد صفدر کا فیلڈ ورکرز سے رابطہ

راولپنڈی۔(پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے اصغر مال روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے انتظامات اور فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ورکرز سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔ رانا ساجد صفدر نے دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں ڈالا جائے یا صفائی ورکرز کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر کی صفائی برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ کوڑا ہرگز نہ جلائیں اور نہ ہی کھلے مقامات پر پھیلائیں، کیونکہ اس سے ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ سموگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا شہر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے، اس لیے صفائی کے عمل میں ہر شہری اور دکاندار بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے

Comments (0)
Add Comment