سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز، پاکستان انڈر17 کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور ( پی پی اے) سری لنکا انڈر17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر17 کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت اذان احمد کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر17 کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان انڈر17 سکواڈ میں کپتان اذان احمد کے علاوہ عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، دائود توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیٰسی بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔ سیریز کے لیے عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا انڈر17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان میں سیریز کا آغاز ہوگ

Comments (0)
Add Comment