لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود، لاہور میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ

لاہور ( پی پی اے) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 45 فیصد رہی۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 157 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 151، برکی روڈ پر 168، اے آر سی میں 132، ماڈل ٹاؤن میں 157، ایئر واچ پاکستان میں 162، عسکری ٹین میں 143، بیدیاں روڈ پر 142 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 88 ریکارڈ کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment