محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں ایم پی ایز کی گرفتاری سے متعلق نوٹیفکیشن پر سوال

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اب کسی رکن صوبائی اسمبلی پر کسی مجرمانہ فعل کا الزام ہو تو پولیس کے لیے گرفتاری سے قبل اسپیکر کی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی رکن صوبائی اسمبلی کسی کو قتل کر دے تو کیا پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے بھی پہلے اسپیکر کی اجازت کا انتظار کرے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ’’قانون کی نظر میں مساوات‘‘ کی یہ کیا ہی انوکھی تشریح ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا، ’’بہت خوب، اسی طرح جاری رکھیں!‘‘ اور سوال کیا کہ کیا یہی ریاستِ مدینہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا

Comments (0)
Add Comment