اسلام آباد (پی پی اے) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی، صدر اور سواں زونز کے افسران کا اجلاس ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تینوں زونز میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطا بق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی، صدر اور سواں زونز کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی صدر زون کاظم نقوی، ایس پی سواں زون ذیشان علی، تینوں زونز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تینوں زونز میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے، سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی