راولپنڈی (پی پی اے) موسلادھار بارش کے پیش نظر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر فیلڈ ورکرز نے نشیبی علاقوں اہم شاہراہوں بازاروں اور دیگر مقامات پر بارش کے دوران صفائی آپریشن جاری رکھا ڈرینز اور نالیوں سے رکاوٹیں دور کرنے ڈی سلٹنگ اور جمع شدہ ویسٹ اٹھانے کا عمل بھی تیزی سے جاری رہا تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور نکاسی آب سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جائے. رانا ساجد صفدر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے، تمام فیلڈ ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ بارش کے اثرات سے نمٹنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی ٹیمیں فیلڈ میں مکمل الرٹ رہیں گی اور صفائی و نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا