تجربہ، علم اور اخلاص کی خوبصورت نشست، میرپور ہسپتال میں ماہر معالجین کی ملاقات

میرپور آزاد کشمیر (پی پی اے) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں طب کے شعبے سے وابستہ سینئر اور ماہر معالجین کی ایک خوشگوار اور دوستانہ نشست منعقد ہوئی، جس میں تجربہ، علم اور پیشہ ورانہ خدمات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نشست ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ کے دفتر میں ہوئی، جس میں سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق احمد نور، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق مسعود، یورالوجسٹ ڈاکٹر اشفاق احمد راجہ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر رضوان بوستان اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عدنان مرغوب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر معالجین کے درمیان دوستانہ گپ شپ کے ساتھ ساتھ طبی شعبے میں حاصل ہونے والے پیشہ ورانہ تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ بھی ہوا۔ شرکا نے باہمی مشاورت، تجربات سے استفادہ اور ادارے میں ٹیم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس طرح کی نشستیں نہ صرف طبی ماہرین کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ ادارے میں تجربے، مشاورت اور باہمی تعاون کی مثبت روایت کو بھی فروغ دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں سینئر معالجین کی یہ ملاقات علم، تجربے اور اخلاص کے ساتھ مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے

Comments (0)
Add Comment