حنیف عباسی کا سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر اظہار افسوس مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف کی طویل سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص، دیانتدار اور عوامی خدمت کے بے لوث جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے۔ محمد حنیف عباسی نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے

Comments (0)
Add Comment