مری سکول وین حادثہ زخمی بچوں کی عیادت کے لیے اعلیٰ حکام راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئے

مری(پی پی اے) مری سکول وین حادثہ زخمی بچوں کی عیادت کے لیے اعلیٰ حکام راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئےمری سکول وین حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت اور علاج معالجے کی نگرانی کے لیے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر اویس کیانی اور ڈاکٹر اظہر عباسی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئےاعلیٰ حکام نے زیرِ علاج بچوں کی فرداً فرداً عیادت کی، والدین سے ملاقات کرکے حوصلہ دیا اور ڈاکٹرز سے بچوں کی صحت اور علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اس موقع پر راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچوں کے علاج میں ہر ممکن تعاون یقینی بنانے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔ضلعی انتظامیہ مری نے واضح کیا کہ متاثرہ بچوں کی مکمل صحتیابی تک تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment