چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیرِ صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا. ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان کی زیرِ صدارت اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ٹریفک اور تمام زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، مؤثر ٹریفک مینجمنٹ، شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور بھرپور محنت کے ساتھ انجام دیں اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دورانِ سفر درپیش مشکلات کے فوری ازالے، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بہتر نگرانی اور ٹریفک قوانین پر یکساں عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کائنات اظہر خان نے تمام زونل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں، رش کے اوقات میں خصوصی توجہ دیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائیں۔ انہوں نے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ذمہ دارانہ رویے اور بہتر عوامی خدمت کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی سی ٹی او اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ، سہل اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments (0)
Add Comment