راولپنڈی (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف آگاہی اور وارننگ مہم مزید تیز کردی ہے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کے احکامات پر اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں اور دکانداروں کو صفائی کے قوانین پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے پیرودھائی صرافہ بازار ملپور، ڈھوک کشمیریاں اور سکستھ روڈ کے علاقوں میں مجموعی طور پر 300 انسپکشنز کیں جبکہ کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 28 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے جاری کیے گئے نوٹسز میں واضح کیا گیا کہ آئندہ کوڑا کرکٹ پھیلانے یا جلانے کی خلاف ورزی پر مقررہ قوانین کے مطابق جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا دوسری جانب ستھرا پنجاب ایجنسی کی کمیونیکیشن ٹیم نے تحصیل کہوٹہ میں بھی خصوصی آگاہی مہم جاری رکھی ٹیموں نے سکولوں گھروں اور مارکیٹوں میں شہریوں سے رابطہ کرکے اینٹی لٹرنگ قوانین کوڑا کرکٹ پھیلانے پر عائد جرمانوں اور ماحولیاتی آلودگی و اسموگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں پر زور دیا کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں گلیوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے اور اسے جلانے سے گریز کیا جائے، کوڑا مقررہ مقامات پر ڈالا جائے اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اسموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کو بھی کم کیا جاسکے