راولپنڈی (پی پی اے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے انسداد کوڑا کرکٹ اور سموگ کے لیے شہر میں صفائی و آگاہی مہم مزید تیز کر دی ہے شہریوں کو کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے پر عائد جرمانوں اور سزاؤں سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہریوں اور کاروباری مراکز سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی جا رہی ہے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر کمیونیکیشن ٹیم نے راجہ بازار میں شاپ ٹو شاپ آگاہی مہم کا انعقاد کیا، جس کے دوران دکانداروں اور شہریوں کو سڑکوں فٹ پاتھوں اور دیگر عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کچرا مقررہ مقامات پر ڈالنے اور اسے جلانے سے اجتناب کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر شہریوں کو بتایا گیا کہ کوڑا کرکٹ جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ کمیونیکیشن ٹیم نے۔دکانداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے صفائی برقرار رکھیں اور کوڑا کرکٹ صفائی عملے کے حوالے کریں۔ایم ڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے بھی اڈیالہ روڈ۔موہن پورہ کمیٹی چوک صادق آباد فیض آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا سکواڈ نے کوڑا پھیلانے اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے اور انہیں آئندہ خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت کی انسپکشن ٹیموں نے واضح کیا کہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر میں صفائی کے ساتھ ساتھ انسداد لٹرنگ اور انسداد سموگ کے اقدامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے رجحان کی روک تھام کے لیے آگاہی انسپکشن اور وارننگ کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ صرف صفائی عملے کی کوششوں سے شہر کو صاف اور سموگ سے پاک نہیں رکھا جا سکتا اس کے لیے شہریوں دکانداروں اور کاروباری مراکز کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا سڑکوں پر پھینکنے اور جلانے کے بجائے صفائی عملے کے حوالے کریں، اپنی دکانوں اور گھروں کے اطراف صفائی برقرار رکھیں اور صاف راولپنڈی صحت مند راولپنڈی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کریں.