اسلام آباد (پی پی اے) ملک کے جید علماء، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شامل ہو گئی۔ اس سلسلے میں کانفرنس روم میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ تھے۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کلیم احسانی، امجد علی اسلام، قاری محمد اشرف، شاہ محمد خان صافی، اعظم طارق، محمد یوسف، فرحان الرحمان، محمد عابد سعیدی، عتیق الرحمان، عبدالماجد، شاہ محمد، عبداللہ قیصر، عبید اللہ، محمد صدیق، سجاد احمد، شاہد نواز، مجیب الرحمن، حیات اللہ، فضل احمد، شیر شہزاد گل، اکرام الدین، خضر حیات، واجد شاہ، ابرار علوی، عزیز الرحمن، قاری افتخار احمد اور محمد ریاض قریشی شامل تھے، جبکہ امجد حسین علوی نے تقریب میں میزبانی کے فرائض انجام دیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ روز بروز ملک کے مختلف طبقات میں شعور بڑھتا جا رہا ہے اور لوگ موجودہ سیاسی نظام سے بددل ہو کر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ برسر اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی پارٹی صحت کارڈ ای کامرس روزگار فنی تعلیم اور دیگر عوامی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جس سے بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وعدے نہ کیے جائیں بلکہ عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر اطمینان ہے کہ ہم عملی طور پر عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں. اس موقع پر پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پارٹی کے منشور، بیانیے اور ماضی کے کاموں کو سراہتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس ٹیم کا حصہ بن کر ملک کی بہتر سے بہتر خدمت کریں گے