اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سروس اور ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کیے آئی جی اسلام آباد نے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے بروقت ازالے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور جائز مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فورس کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے. بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ڈبلیو اے ٹی کمانڈوز کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت فرض شناسی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا انہوں نے کمانڈوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اسی سلسلے میں آئی جی اسلام آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر پولیس افسران و جوانوں کو بھی سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی نمایاں خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد جاری کیں آئی جی اسلام آباد نے چیئرمین مصالحتی کمیٹی (ADRC) طیب نواز ملک سے ملاقات کی جس میں شہریوں کے مسائل کے حل اور مصالحتی کمیٹیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہر تھانے میں مصالحتی کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ شہریوں کے مسائل کا حل اور معاشرے کی بہتری ہم سب کا بنیادی مقصد ہے. انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے شہریوں کے مسائل کے حل باہمی تنازعات کے تصفیے اور عوامی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور شہریوں کو مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے.