چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ،

اسلام آباد (پی پی اے)چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار اور مقررہ اسٹینڈرڈز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ڈپلومیٹک انکلیو میں سڑکوں فٹ پاتھوں اور سیکیورٹی گیٹس کی بہتری کے کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی چیک پوسٹس ویٹنگ ایریاز اور باؤنڈری وال کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی اور ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹمز کی تنصیب و اپ گریڈیشن فینسنگ گرِلز لینڈ اسکیپنگ گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری کے کام بھی جاری ہیں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی صفائی۔لینڈ اسکیپنگ روشنی اور مجموعی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے گرین ایریاز سڑکوں فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے دوران سفارتی مشنز رہائشیوں اور وزٹرز کو کم سے کم مشکلات پیش آنی چاہئیں جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ اور بروقت پیش رفت رپورٹس بھی یقینی بنائی جائیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سی ڈی اے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے سی ڈی اے اسلام آباد کو جدید، محفوظ صاف ستھرا اور بہترین انتظام و انصرام کا حامل وفاقی دارالحکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے.

Comments (0)
Add Comment