اسلام آباد پولیس کے افسران کی کھلی کچہریاں شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر زونل ایس پیز اور سرکل ایس ڈی پی اوز کی جانب سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سلیمان ظفر نے اپنے دفاتر میں منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری احکامات جاری کیے پولیس افسران نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی درخواستوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنانے اور بروقت دادرسی کے لیے ہدایات جاری کیں اسی طرح اسلام آباد پولیس کے زونل ایس پیز اور سرکل ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری ازالے قانونی کارروائی اور بروقت دادرسی یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے اسلام آباد پولیس کے مطابق کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو بروقت اور مؤثر دادرسی فراہم کرنا پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنانا ہے اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ بروقت انصاف کی فراہمی عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Comments (0)
Add Comment