سردار شوکت محمود کی والدہ کے انتقال پر صحافتی برادری کا اظہار افسوس

اسلام آباد (پی پی اے) سردار شوکت محمود کی والدہ محترمہ کے انتقال پر صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد عبدالرزاق سیال سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ فنانس سیکرٹری عابد عباسی کے این ایس کے صدر امجد چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران اور صحافتی برادری نے سردار شوکت محمود سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور سوگوار خاندان بالخصوص سردار شوکت محمود کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے صحافتی برادری نے غم کی اس گھڑی میں سردار شوکت محمود اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی

Comments (0)
Add Comment