مساجد کے اطراف صفائی، سڑکوں کی واشنگ سوئیپنگ اور سکریپنگ جاری

راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے جمعہ کے روز شہر اور تحصیلوں کی مساجد کے اطراف خصوصی صفائی کے ساتھ چونے کا چھڑکاؤ کیا، جبکہ انسدادِ سموگ اقدامات کے تحت مختلف علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں سڑکوں کی واشنگ اور سوئیپنگ کا عمل بھی جاری رہا سڑکوں کے کناروں اور اطراف میں موجود مٹی کے خاتمے کے لیے سکریپنگ کی گئی تاکہ گردوغبار کے پھیلاؤ کو کم کرکے فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد مل سکے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر اینٹی لٹرنگ سکواڈ بھی شہر بھر میں متحرک رہا کری روڈ گلزار قائد وارث خان ہولی فیملی ہسپتال روڈ یونین کونسل 19سکسٹھ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سکواڈ نے 270 انسپکشنز کیں، جبکہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے اس موقع پر شہریوں،  انداروں اور کاروباری مراکز کو سڑکوں پر کوڑا پھینکنے اور کچرا جلانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں ستھرا پنجاب ایجنسی کی کمیونیکیشن ٹیم نے جامع مساجد میں انسدادِ سموگ اور اینٹی لٹرنگ آگاہی مہم بھی چلائی نمازیوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ امام مسجد سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطابات کے دوران صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے کچرا نہ جلانے اور سموگ کی روک تھام کے حوالے سے اہم پیغام نمازیوں تک پہنچائیں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لیے فیلڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے انسدادِ سموگ کے لیے سڑکوں کی واشنگ سوئیپنگ اور سکریپنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو بھی شہر بھر میں مؤثر کارروائیوں کی ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے شہری سڑکوں اور عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے اور کچرا جلانے سے گریز کریں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں رانا ساجد صفدر نے کہا کہ مساجد کے ذریعے صفائی انسدادِ سموگ اور اینٹی لٹرنگ کا پیغام زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا جا سکتا ہے اس لیے امام مسجد کا تعاون انتہائی اہم ہے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی شہریوں کو صاف صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے فیلڈ میں مسلسل متحرک ہے.

Comments (0)
Add Comment