اسلام آباد (پی پی اے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی وسیم نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں سی ٹی ڈی کے سینئر افسران نے انہیں انسداد دہشت گردی کے اقدامات، ضلع بھر میں جاری آپریشنز، حساس مقامات کی سکیورٹی اور افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے سی ٹی ڈی کی مجموعی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے، دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کارروائیوں میں بہتری لانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے سی ٹی ڈی کے سینئر کمانڈ کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کیا، جس میں پیشہ ورانہ امور، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، موجودہ سکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی علی وسیم نے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جدید پیشہ ورانہ تربیت، اعلیٰ سطح کی تیاری، مؤثر باہمی رابطہ کاری اور بروقت ردعمل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے انسداد دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ تمام متعلقہ افسران اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، بروقت معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا