اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے تھانہ سنبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ایس آئی پی ایس پروٹوکولز کے تحت جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تھانے میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور تھانے کی مجموعی کارکردگی سکیورٹی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سہولیات سے متعلق بریفنگ لی انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سروس ڈیلیوری، فوری رسپانس اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر قانون اور میرٹ کے مطابق حل کیے جائیں کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ عوام کا اعتماد پولیس کے لیے سب سے اہم ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آیا جائے انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر شہری کو بروقت رہنمائی اور مؤثر پولیس سروس فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف بہترین سروس ڈیلیوری اور مؤثر پولیسنگ کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے دریں اثنا اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری ہے فرض شناسی پیشہ ورانہ مہارت محنت اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا جا رہا ہے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بہترین کارکردگی کو سراہنا اور افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ان کے جذبہ خدمت کو مزید مضبوط بناتی ہے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر افسران بھی مزید محنت فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کے لیے متحرک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کو سراہنے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا