اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد پولیس میں افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ/ڈی جی سیف سٹی محمد عتیق طاہر نے شاہ فیصل شہید میس ہال کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں تزئین و آرائش تعمیر و مرمت صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈی آئی جی محمد عتیق طاہر نے اپنے دفتر میں آرڈرلی روم کا انعقاد بھی کیا جہاں پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے ذاتی اور محکمانہ مسائل پیش کیے۔ انہوں نے درخواستوں کو میرٹ پر سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے دریں اثنا اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے لاجسٹکس ڈویژن کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے دوران مؤثر لاجسٹک سپورٹ اور ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا انہوں نے افسران کو بروقت اور مؤثر لاجسٹک معاونت یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اے آئی جی لاجسٹکس نے اپنے دفتر میں آرڈرلی روم کا انعقاد کرتے ہوئے پولیس افسران کے محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل بھی سنے اور ان کے بروقت حل اور دادرسی کے لیے متعلقہ سینئر افسران کو احکامات جاری کیے دریں اثنا ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران و اہلکاروں کی سہولت کے لیے قائم ریسٹ ایریا، جم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ان سہولیات کو مزید بہتر، منظم اور مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں
اسلام آباد پولیس کی جانب سے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے بروقت حل بہتر سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامی و لاجسٹک سپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں