اسلام آباد (پی پی اے) ماہر تعلیم نورین ارشاد جویریہ ارشاد اور عبداللہ ارشاد پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شامل ہوگئے جبکہ میڈم انجیلینا عارف کو پاکستان عوامی قوت پارٹی مینارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن کی صدر مقرر کردیا گیا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل اور راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ تھے. اس موقع پر سابق ڈی جی ایف آئی اے عمار جعفری، کرنل (ر) راجہ اشرف خان پرنسپل (ر) راجہ اعظم منہاس عمر ریاض راجہ مجید راجہ عادل سابق ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ عمر حیات قریشی یاسین خان سردار محمد اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کی وفود اور شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے آئے ہیں بہت جلد ہماری پالیسیاں واضح کریں گی کہ ہم معاشرے کی کس طرح اصلاح اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان عوامی قوت پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پارٹی معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے اور ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی