اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے لاجسٹکس ڈویژن کے افسران سے ملاقات کی، جس میں پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران پولیس ملازمین کی ضروریات دستیاب سہولیات اور ویلفیئر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کی فلاح و بہبود کو ادارہ جاتی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے ویلفیئر اقدامات کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، بہتر سہولیات کی فراہمی اور جائز مسائل کا بروقت حل فورس کے مورال اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔اسی سلسلے میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ڈویژنز میں فرائض کی بہترین انجام دہی، فرض شناسی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ جرائم کی روک تھام اور ذمہ دارانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی پر افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا.کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے والے افسران و جوان اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں نمایاں کارکردگی کا اعتراف افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پوری فورس میں مزید محنت، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب پیدا کرتا ہے آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے محکمانہ و ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت حل اور دادرسی کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے افسران کے مسائل براہ راست سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ سینئر پولیس افسران کو ضروری احکامات جاری کیے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کا بروقت ازالہ، فلاح و بہبود اور جائز حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردل روم کا مقصد افسران کو براہ راست اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا، دادرسی یقینی بنانا اور فورس کا مورال بلند کرنا ہے.انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل، بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور پولیس فورس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا