اسلام آباد ( پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ای کامرس، تعلیم، روزگار اور صحت ایسے شعبے ہیں جن میں جتنا بھی کام کیا جائے کم ہے ان شعبوں کی ترقی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ ہم ان چاروں شعبوں میں پہلے سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے مختلف طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد اور کھاریاں سے سید ظہور شاہ اور میڈم شازیہ پر مشتمل وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت ایسے شعبے ہیں جن میں گزشتہ 79 سال کے دوران ایسا انقلابی اقدام نہیں کیا گیا جسے مثال کے طور پر پیش کیا جا سکے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فوری طور پر انقلابی اقدامات کے ذریعے عام آدمی کی دسترس میں لانا ہوگا تاکہ ہر شہری کو معیاری صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ جب ملک کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تو ترقی کے نئے راستے کھل سکتے ہیں اس موقع پر چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی نے طلبہ و طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں تعلیم روزگار صحت اور ای کامرس کے شعبوں میں مواقع اور اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا.