اسلام آباد (پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ تعمیر عمارت اور ہیڈکوارٹرز کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران سی ٹی او اسلام آباد نے تعمیراتی کام کی پیش رفت، مختلف حصوں میں جاری سرگرمیوں اور منصوبے کی تکمیل سے متعلق امور کا معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی مراحل، کام کی رفتار اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ بھی لی کائنات اظہر خان نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران معیار شفافیت اور مقررہ مدت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل کرکے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بہتر اور ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے فرض شناسی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے ایس آئی محمد فیصل کو اپنے دفتر مدعو کیا انہوں نے افسر کی پیشہ ورانہ کارکردگی، محنت اور ذمہ دارانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کو سراہا سی ٹی او اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اے ایس آئی محمد فیصل کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ پوری فورس میں محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کو فروغ دینے کا باعث بنتا ہے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہیڈکوارٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.