اسلام آباد (پی پی اے) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے زوم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے فیلڈ پولیسنگ بہتر کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز زونل ایس پیز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے افسران کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم مقامات کی مؤثر نگرانی پولیس گشت میں بہتری اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ پر زور دیا انہوں نے افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لینے موجود خامیوں کو دور کرنے اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے پیشہ ورانہ اور مؤثر پولیسنگ یقینی بنائی جائے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں شہری آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو نشان زد درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔ قانون کی بالادستی اور شہریوں کی جان مال اور عزتِ نفس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.