انسانی حقوق کا تحفظ منشور کا بنیادی حصہ ہے خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہمیشہ پارٹی کے منشور میں سرفہرست رہا ہے، کیونکہ کسی بھی معاشرے میں انسانی حقوق کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور ان کے تحفظ کے لیے اپنے منشور پر ضرور عمل کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس پاکستان آمنہ مسعود جنجوعہ ملک مسرور زمان، زمان زکاء درانی معظم علی شاہ سید علی رضا اور طلبہ و طالبات کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ و طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے ہر سطح پر انسانی حقوق کے محافظ بن کر اپنا کردار ادا کیا جائے اور طلبہ و طالبات کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی کوششیں کی جائیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مفاد اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی بہت جلد ایسی مزید پالیسیاں متعارف کرائے گی جن سے عام آدمی کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا

Comments (0)
Add Comment