بدلتا ہے رنگ،آسماں کیسے کیسے! سابق وزیراعظم نے عام مسافر کی طرح سفر کیا!

اسلام آباد(پی پی اے) سابق وزیراعظم پاکستان، پی آئ اے اور ایر بلیو کے سابق سربراہ اور پاکستان عوام پارٹی کے چیرمین شاہد خاقان عباسی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایر بلیو کی معمول کی پرواز پی اے ۲۱۷ کے ذریعہ دبی سے اسلام آباد پہنچے۔ انہوں نے ایک عام مسافر کی طرح سفر کیا۔ وہ دیگر مسافروں کے ساتھ اپنا بیگ لئے ہوئے طیارہ پر سوار ہوئے، ان کی نشست کیبن کے پچھلے حصہ میں تھی اور وہ دوسرے مسافروں کے ساتھ وہیں بیٹھے رہے۔ کچھ دیر بعد انہیں نے ایر ہوسٹس کو بلا کر اپنا بزنس کارڈ دیا جو وہ اپنی سینئر سے مشورہ کے بعد لے کر کاک پٹ میں چلی گئی۔ اسلام آبادایرپورٹ پر طیارہ کے اترنے سے کچھ دیر قبل وہ کیبن کی اگلی چوتھی خالی نشست پر آکر بیٹھ گئے۔ کچھ دیر بعد ایرہوسٹس نے آکر انہیں کچھ بتایا جس پر وہ اٹھ کر کاک پٹ میں چلے گئے۔ غالب ہے کہ انہوں نے اپنا بزنس کارڈ فرسٹ آفیسر کو بھیجا تھا کیونکہ وہ پاکستانی تھے جبکہ طیارہ کا کپتان انڈونیشیا سے تعلق رکھتا تھا۔ چند منٹ بعد سابق وزیراعظم اپنی نشست پر واپس آگئے اور اپنا لیپ ٹاپ کھول لیا۔ چونکہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت الیکٹرانک ڈیوائسزکا استعمال قانونی طور پر منع ہے اسلئے ایرہوسٹس نے ادب سے اس بات کی نشاندہی کی تاہم انہوں نے اپنا کام جاری رکھا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر وہ طیارہ سے عام مسافروں کے سات باہر نکلے۔ وہ بظاہر پہلے کے مقابلہ میں کمزور نظر آرہے تھے۔

Comments (0)
Add Comment