راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے ہزارہ کالونی، یونین کونسل 03 کا دورہ کرکے علاقے میں جاری صفائی آپریشن اور انسداد سموگ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے اور سموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں
ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے جامع مساجد میں آگاہی مہم چلائی جس کے دوران نمازیوں میں صفائی کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکنے اور ماحول صاف رکھنے سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر امام صاحبان سے ملاقاتیں بھی کی گئیں اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ان کے تعاون کی اپیل کی گئی۔دوسری جانب ایم ڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے مسلم ٹاؤن سرسید چوک ٹرانسفارمر چوک سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 355 انسپکشنز کیں، جبکہ صفائی سے متعلق خلاف ورزیوں پر 23 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ان کارروائیوں کا مقصد کوڑا کرکٹ پھیلانے اور صفائی کے ضابطوں کی خلاف ورزیوں کی روک تھام یقینی بنانا ہے