اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد پولیس کے تمام زونز میں زونل ایس پیز کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگز منعقد ہوئیں جن میں جرائم کی صورت حال، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل ایس پیز نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے