راولپنڈی میں انسدادِ سموگ آپریشن تیز، 340 انسپکشنز، 40 وارننگ نوٹس

راولپنڈی (پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر شہر بھر میں انسدادِ سموگ، کوڑا کرکٹ پھیلانے کی روک تھام اور صفائی ستھرائی کا آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے 340 انسپکشنز کیں، جبکہ صفائی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 40 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے تفصیلات کے مطابق وارث خان، مری روڈ، نورا روڈ شکریال، ٹیپو روڈ اور سیدپور روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ صفائی آپریشن کے ساتھ کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت شہریوں دکانداروں اور طلبہ کو کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کرنے اور کوڑا جلانے کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment