اسلام آباد (پی پی اے) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سن کر فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کر دیے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے جرائم کی روک تھام، مؤثر پٹرولنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی شکایات اور مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔